آزادکشمیر میں بارشوں اور برف باری کا ایک نیا سلسلہ شروع

Published on March 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

4
ایک بارپھر سردی کی شدت میں اضافہ ، شہریوں نے گرم ملبوسات دوبارہ زیب تن کرلیے
مظفرآباد(یوا ین پی)آزادکشمیر میں بارشوں اور برف باری کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے ایک بارپھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے شہریوں نے گرم ملبوسات دوبارہ زیب تن کرلیے ہیں۔مظفرآباد،باغ،راولاکوٹ،ہٹیاں بالا اور نیلم کے شہری علاقوں میں پیر اورمنگل کی درمیانی شب سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کی اطلاعات ہیں۔کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوچکی ہیں اور ان علاقوں کا شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔سردی اس قدر شدید ہے کہ دسمبر جیسا ماحول بن چکا ہے دریاؤں میں بھی طغیانی آئی ہے تاہم بالائی علاقوں میں محکمہ تعلیم نے فی الحال تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes