حملوں کا جواب دینا ہمارا فرض ہے اور منہ توڑ جواب دیں گے؛ خواجہ آصف

Published on March 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

6
لاہور(یوا ین پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے اچھے تعلقات کی خواہش اپنی جگہ اور حملوں کا جواب دینا ہمارا فرض ہے اور منہ توڑ جواب دیں گے۔ جب ہمارے جوان شہید ہوں گے تو چپ نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان نے افغان سرحد پر پہلے بھی کارروائی کی اور آئندہ بھی کرینگے۔ ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان نے اعتراف کیا ہے کہ جہاں سے دہشت گردی ہوتی ہے وہاں ان کا کنٹرول نہیں افغانستان کے اعتراف کے بعد پاکستان کو کارروائی کرنے کا پورا حق ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔ افغانستان بھارت کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔ ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ آصف زرداری نے رینجرز اختیارات سے متعلق جو کہا انہیں پتہ ہو گا میرے خیال میں رینجرز کے اختیارات سب جگہ ایک جیسے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes