کراچی:(یواین پی)انٹربورڈ کے ناظم امتحانات عمران چشتی کو عہدے سے ہٹا دیاگیاہے۔یواین پی کےمطابق ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن وزیراعلیِ ہاؤس نےجاری کیا ۔ نوٹی فیکیشن میں درج ہےکہ عمران چشتی چیئرمین انٹربورڈ کورپورٹ کریں۔نوٹیفکیشن میں بتایاگیاہےکہ ڈپٹی کنٹرولر محمد جعفر کو ناظم امتحانات کا چارج دے دیاگیا ہے۔واضح رہے کہ عمران چشتی پر مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں۔