کامران اکمل نے اپنی سلیکشن کو نئی زندگی ملنے کے مترادف قرار دے دیا

Published on March 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

6
لاہور: (یوا ین پی)دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے کیمپ میں نام آنے پر کامران اکمل خوشی سے نہال ہیں۔ واپسی کو انٹرنیشنل کیریئر کیلئے امید کی نئی کرن قرار دے دیا، کہتے ہیں سخت محنت اور لگن کا انعام ملا۔ 31 کرکٹرز میں منتخب کرنے پر کامران اکمل سلیکشن کمیٹی کے بھی شکرگزار ہیں۔وکٹ کیپر بلے باز تین برس سے پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ پشاور زلمی کے کامران اکمل 353 رنز بنا کر پی ایس ایل ٹو کے سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے۔ انہوں نے وکٹوں کے پیچھے 12 شکار بھی کئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes