اسلام آباد :(یوا ین پی) پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتخابات میں ووٹنگ کےلئے بائیومیٹرک مشینوں کا استعمال ہوگا۔ انتخابات کے موقع پرالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا بھی استعمال ہوگا۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کیلئے مشینیں خریدنے کا معاہدہ کرلیاہے۔الیکشن کمیشن250ووٹنگ مشینیں خریدے گا۔ابتدائی طورپرضمنی الیکشن میں دونوں مشینوں کو استعمال کیا جائےگا۔مشینوں کی خریداری پر چار کروڑ روپے لاگت آئےگی۔