لاہور (یوا ین پی) شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی ایک اور شخصیت نے شادی کا بندھن توڑ لیا۔ وینا ملک نے اپنے خاوند اسد خٹک سے خلع لے لی۔تفصیلات کے مطابق میاں بیوی میں کافی عرصہ سے ان بن تھی۔ اس بِنا پر وینا ملک نے خلع کےلئے درخواست دائر کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد خٹک کو اپنی بیوی کی مصروفیات پر اعتراض تھا۔ ایسے ہی اعتراضات دونوں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کا سبب بنے۔تعلقات میں خرابی کے باعث وینا ملک نے فیملی کورٹ لاہور میں خلع کے لیے دعویٰ دائر کیا تھا۔ کورٹ نے فیصلہ سنا کر دونوں کو الگ الگ رہنے کی اجازت دے دی۔ٹی وی ذرائع کے مطابق وینا اور اسد کے دو بچے ہیں جن کے حوالے سے کوئی خبر منظرِ عام پر نہیں آ سکی۔اداکارہ کے وکیل کا موقف ہے کہ وینا سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔