لاہور (یوا ین پی)سوشل مٰیڈیا کو غلط کاموں اور بلیک میلنگ کیلئے استعمال کرنے والے اب ہو جائیں ہوشیار کیونکہ اب کوئی بھی بلیک میلر بچ نہیں پائے گا۔ایف آئی اے سوشل میڈیا پر کڑی نگرانی رکھے ہوئے ہے۔ لاہور سے ایف آئی اے کی ٹیم نے ایسے ہی ایک بلک میلر کو دھڑ لیا جو اپنےسابق دوست کی والدہ، بیوی اور بیٹی کی تصاویر کو فوٹو شاپ کے ذریعے نازیبا بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلارہا تھا۔ملزم غلام نبی سے تمام نازیبا اور غیر قانونی مواد قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔