ہماری فلم انڈسٹری نے قدم جمانا شروع کردیئے ہیں خالد حسن خان

Published on December 16, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

\"P9060103-A\"
کراچی(یواین پی) گزشتہ دنوں چندبھارتی فلموں کے اداکاروں نے مختلف اخبار میں بیانات دیئے تھے کہ ’’وہ پاکستانی عوام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ وہ ہماری فلمیں پسند کرتے ہیں،اسی بناء پراگر انہیں نئے ڈائریکٹر زنے کسی اچھے اسکرپٹ کی فلم کے لیے بلایا تو وہ فلم میں کام ضرور کریں گے‘‘، یہ بات آؤٹ فیلڈر فلمز کی سائکوتھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ کے رائٹر و ڈائریکٹر خالد حسن خان نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا، انہوں نے کہا کہ ان بھارتی فنکاروں کے بیانات کی روشنی میں یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ ہماری فلم انڈسٹری نے قدم جمانا شروع کردیئے ہیں اور کامیابی کے اس سفر میں نئی راہ پر گامزن ہے ، نئے ڈائریکٹرز نئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، اوران بھارتی فنکاروں کی دلچسپی سے لگتا ہے کہ وہ پاکستانی کہانی اور ڈائریکشن سے مطمئن ہوگئے ہیں،اسی لیے ہم نے بھارت کے شہر کی اورجنل کہانی کو فلم کی صورت میں پیش کر رہے ہیں جس میں پاکستانی فلمسٹار میرا کے ساتھ دیگر فنکاروں نے ، جن کا تعلق ٹیلی وژن اور تھیٹر سے ہے،انہوں نے اس فلم میں مختلف کردار نبھائے، فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طلال فرحت نے بھی بات چیت میں بتایا کہ ڈرامہ انڈسٹری سے جس طرح سے ڈراموں کے فنکار فلم کی طرف راغب ہوئے ہیں یہ ایک اچھا بدلاؤ ہے،دیکھا جائے تو پاکستان فلم انڈسٹری میں ان دو، تین سالوں میں جس طرح سے ہماری فلمیں پاکستان کے سینماؤں کی زینت بنیں، ان کو پذیرائی کے ساتھ کامیابی بھی عوام کی جانب سے بہت ملی، یہی نہیں بلکہ بیرون ملک پاکستان کا نام بھی اونچا ہوا، ان میں چندٹیلی وژن کے فنکار وں نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے جسے عوام نے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا،یہ بات اب عوام کو بھی سمجھ آگئی ہے اور وہ سمجھداربھی ہوگئی ہے، وہ نئے اسکرپٹ، نئے ڈائریکٹرز اور نئے ستاوں کے ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں، آج کے دور کے نوجوان اور بزرگ گنڈاسے، کھیت کھلیان اور آتشی اسلحے کے ساتھ بے ہنگم رقص کو نظر انداز کر کے نئے انداز سے فلموں کی کہانی اور موسیقی کو پسند کررہے ہیں اورایسی ہی کہانیاں اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں،اس کی تازہ مثال اس افراتفری کے دورمیں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والی فلمیں زندہ بھاگ، وار، لمحہ اور جوش جیسی فلمیں ہیں، یہ پاکستان کی انڈسٹری کے لیے پازیٹو سائن ہیں، اس سلسلے میں حکومت کو بھی چاہیئے کہ وہ ایسے نرم قانون بنائے کہ جس سے فلم کے ڈائریکٹرز کو کام کرنے میں آسانی ہو، حکومت اس سیکٹر میں دلچسپی لے تو ہمارے سینما کبھی سنسان نظر نہ آئیں،بلکہ حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے مل سکتے ہیں، فلم کے ڈائریکٹرخالد حسن نے مزید بات چیت میں بتایا کہ ہم اپنی اسی ٹیم کے ہمراہ جلد ایک اور نئی فلم ’’ہوٹل2-‘‘ کاپلان کرچکے ہیں جس کی کہانی پانی کے جہاز پر ہے اورکوشش یہ کی جارہی ہے کہ سری لنکا، بھارت اورترکی کے کچھ فنکار اورثقافتی طائفہ اس فلم میں کام کرے اور اس ٹیم میں مزید نئے فنکاروں کو موقع فراہم کر کے پاکستان فلم انڈسٹری کو ان چہروں سے تعارف کرائے جو اپنے فن کے بادشاہ ہیں، اس سلسلے میں آڈیشن جاری ہیں اور انشااللہ جنوری 2014 ؁ء میں فنکاروں کو فائنل کرنے کے بعد شوٹنگ پر روانہ ہو جائیں گے، انشا اللہ ہمیں امیدہے کہ سائکو تھرلرفیچر فلم’ھوٹل‘ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں ایک اور نیا باب رقم کرے گی. اور ایک قدم اور آگے اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرے گی.

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme