آپریشن رد الفساد: افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد گرفتار

Published on March 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments


راولپنڈی(یو این پی)  پاک فوج کے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن رد الفساد کے دوران افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کیے گئے جس میں 13 افغان باشندوں سمیت 26 مشبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سرچ آپریشن پنجاب رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے کیے جو ڈی جی خان، صادق آباد، لاہور اور اٹک سمیت اسلام آباد میں بھی کیے گئے، سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید نے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题