نئی پاکستانی فلم’چلے تھے ساتھ‘ کی تعارفی تقریب

Published on March 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments


لاہور:(یو این پی) نئی پاکستانی فلم ’چلے تھے ساتھ‘ کی تعارفی تقریب کراچی میں سجی۔ ٹی وی کی کئی معروف اداکارائیں اس فلم سے لالی ووڈ میں پہلا قدم رکھ رہی ہیں۔ ’چلے تھے ساتھ‘ کی کہانی 6 دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی خاص بات چین کے اداکار ہیں جو پہلی بار کسی پاکستانی فلم میں کام کر رہے ہیں۔ فلم شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان کی خوبصورت لوکیشنز پر شوٹ کی گئی ہے۔ فلم میں ٹی وی کے بھی کئی جانے پہچانے چہرے پہلی مرتبہ فلمی اسکرین کا حصہ بن رہے ہیں جن میں ڑالے سرحدی، سارہ شہروز، منیشا پاشا و دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم 21 اپریل کو پاکستانی سنیما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes