کراچی(یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارک باد۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہولی کا تہوار بدی پر نیکی اور اندھیرے پر روشنی کا تہوارہے۔ پیپلز پارٹی مذہبی منافرت کے خلاف ہے، ملک کی تمام اقلیتیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے کام رہی ہیں ملک کے ہر شہری کو امن برداشت اور ترقی کےلئے اپنے حصے کی شمع روشن کرنا ہوگی۔