ملکی دفاع میں ایک اور سنگ میل عبور، لوٹو میڈیم آلٹی چیوڈ ائیرڈیفنس سسٹم پاک فوج کے دفاعی نظام میں شامل

Published on March 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

2
نئے ائیرڈیفنس سسٹم نے ہماری طاقت مزید بڑھادی ،عصر حاضر اور مستقل کے خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی،آرمی چیف
راولپنڈی(یوا ین پی) ملکی دفاع ناقابل تسخیربنانے میں ایک اور سنگ میل عبور، چینی ساختہ لوٹو میڈیم آلٹی چیوڈ ائیرڈیفنس سسٹم ’’ایل وائے80 ‘‘ پاک فوج کے دفاعی نظام میں شامل کرلیاگیا، نیا ائیریل ڈیفنس سسٹم فضائی اہداف پرنظررکھنے اوران کاکھوج لگا کرتباہ کرنے کی صلاحیت سے رکھتاہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج میں دورتک کم اور درمیانی بلندی پر اہداف کو نشانہ بنانے والا چینی ساختہ لوٹو میڈیم آلٹی چیوڈ ائیرڈیفنس سسٹم ایل وائے80 شامل کرلیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے تقریب آرمی آڈیٹوریم راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ تھے ۔ نیا ائیرسسٹم فضائی اہداف پرنظررکھنے اوران کاکھوج لگا کرتباہ کرنے کی صلاحیت سے بھرپور ہے جبکہ ایل وائی 80 کے ذریعے لو ٹو میڈیم آلٹی ڈیوڈ پر اڑنے والے دورتک کے اہداف کو باآسانی نشانہ بنا سکتا ہے اس کے علاوہ اس نظام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ فوری طور پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ نئے ائیرڈیفنس سسٹم کے حصول کے بعد ہمارا دفاع مضبوط اورطاقت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور یہ سسٹم دور حاضر اور مستقل میں ائیرڈیفنس کے خطرات کا جواب دینے کیلئے فوج کا معاون اورمدد گار ثابت ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes