نئی دہلی(یو این پی) انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی عمران کے فین نکلے۔ بھارت میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عمران کے نئے پاکستان کے نعرے سے متاثر ہو کر نئے ہندوستان کا نعرہ لگا دیا۔ انڈین وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ ریاستی انتخابات میں کامیابی خاص طور پر اتر پردیش میں انتخابات کے نتائج نے ’’نئے ہندوستان ‘‘ کی بنیاد رکھ دی ہے ، ’’نیا بھارت ‘‘ 65فیصد نوجوانوں کے خوابوں کا ہندوستان ہو گا ، جمہوریت میں حکومت اکثریت سے بنتی ہے مگر چلتی سب کو ساتھ لینے سے ہے ،کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کریں گے۔بھارتی نجی چینل کے مطابق بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انڈین وزیر اعظم نریندرا مودی کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں حکومت اکثریت کے ساتھ بنتی ہے ،لیکن چلتی سب کو ساتھ لے کر چلنے سے ہے ، بی جے پی حکومت کوئی امتیاز کئے بغیرسب کو ساتھ لے کر نئے ہندوستان کی تعمیر میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ،پانچ ریاستوں میں کامیابی خاص طور پر اتر پردیش کے انتخابی نتائج نئے ہندوستان کی بنیاد ہیں ،نیا بھارت خواتین کے خوابوں کی تعبیر ہو گا ،اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت ان کی بھی ہو گی جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور ان کی بھی ہو گی جنہوں نے ہمارا مقابلہ کیا اور سامنے کھڑے ہوئے ،جب حکومت بن جاتی ہے تو پھر اسے کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا کوئی حق نہیں ہوتا ،انتخابی نتائج تک مخالفت ٹھیک ہے حکومت بننے کے بعد کسی ایک کی نہیں سب کی حکومت ہو گی