انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہونے پر بلاول بھٹوپارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد باضابطہ ناموں کا اعلان کریں گے
لاہور(یوا ین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج (پیر) کے روز پارٹی کے لاہوراور قصور کے عہدیداروں کے لئے انٹر ویوز کریں گے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے سفارشات میں تجویز کئے گئے ناموں کے انٹرویوز کئے جائیں گے ۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود ہوں گے۔یوا ین پی کے مطابق انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہونے پر بلاول بھٹوپارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد باضابطہ ناموں کا اعلان کریں گے۔