دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،پولیس
خضدار (یو این پی)خضدار میں قومی شاہراہ پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق پیر کو دھماکا زرعی بینک کے قریب سڑک پر پہلے سے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کا کانوائے قومی شاہراہ سے گزر رہا تھا۔دھماکے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔