رحیم یارخان؛شہر کے مرکزی مقام پر قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا انکشاف

Published on March 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

3
رحیم یارخان(یو این پی) شہر کے مرکزی مقام پر قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا انکشاف، بغیر این او سی سکیم مالکان سادہ لوح عوام کو سنہرے خواب دکھا کر لوٹنے لگے۔ چیئرمین بلدیہ سمیت نقشہ برانچ عملہ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کی بجائے آنکھیں بند کرلیں۔ تفصیل کے مطابق رحیم یارخان شہر کے اہم اور مرکزی راستے خانپور روڈ نزد نجی کار شوروم کے ساتھ ملحقہ غیر قانونی گلبرگ ریزیڈنس ہاؤسنگ سکیم تعمیر کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ہاؤسنگ سکیم کو بلدیہ کی نٖقشہ برانچ کا عملہ مبینہ سرپرستی کررہا ہے اور بغیر کسی این او سی کے پلاٹنگ سمیت دیگر تعمیراتی کام دھڑلے سے کئے جارہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ہاؤسنگ سکیم کا مالک حسین نامی شخص بااثر ہے جسے چیئرمین بلدیہ کی مکمل آشیرباد حاصل ہے ذرائع کے مطابق چیئرمین بلدیہ کی اجازت کے ساتھ بغیر این او سی ہاؤسنگ سکیم تعمیر کی جارہی ہے جس کو قانونی حیثیت دینے کے لئے نقشہ برانچ کی جانب سے این او سی کی دستاویزات بھی مکمل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ شہری و سماجی حلقوں نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف چیئرمین بلدیہ کی جانب سے کارروائیاں نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں نے کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے فوری طور پر نوٹس لے کر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم سیل کرکے ملوث مالکان و بلدیہ عملہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog