مولانا طارق جمیل کی کوششیں ثمر بار، وینا ملک نے خاوند سے صلح کر لی

Published on March 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

4
لاہور:(یو این پی)شوبز کی دنیا میں آئے روز کچھ نیا دیکھنے میں آتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل وینا ملک نے اپنے خاوند سے خلع لینے کے لیے فیملی کورٹ میں کیس دائر کیا۔ فیملی کورٹ نے وینا کے حق میں فیصلہ دے دیا۔لیکن معاملہ کچھ اور رنگ اختیار کر گیا۔ اداکارہ کے خاند نے معافی مانگ لی۔جس پر وینا کا دل پسیج گیا اور اس نے معافی کو قبول کرتے ہوئے نیا قدم اٹھایا۔وینا ملک نے اپنے خاوند کو ایک موقع دینے کی حامی بھر لی۔واضح رہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح کرانے کا کردار پاکستان کے نامور عالم مولانا طارق جمیل نے ادا کیا۔مولانا طارق جمیل کے کہنے پر اسد خٹک نے معافی مانگی جبکہ وینا نے خاوند کو ایک اور موقع دینے کا وعدہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy