کراچی کا امن بحال ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیر اعظم

Published on March 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 578)      No Comments


کراچی ( یوا ین پی )وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہ ہم نے 2013 میں سب کو اعتماد میں لے کر کراچی آپریشن شروع کیا جس کی وجہ سے اب صورت حال بہت بہتر ہوگئی ہے تاہم شہر کا امن بحال ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں کا اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا جس میں تنظیمی امور اور ترقیاتی کاموں پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی رہنماؤں نے وزیراعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں اور سندھ باالخصوص کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں ٹریفک اور صفائی کے نظام پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی کی رفتار 70 کیعشرے والی رہتی تو یہ آج ایشیا کا شاندار ترین شہرہوتا، کراچی پرامن شہر تھا، نجانے اسے کس کی نظر لگ گئی، پہلے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کی طرف لائیں گے،ہم نے 2013 میں سب کو اعتماد میں لے کر کراچی آپریشن شروع کیا ہے جس کی وجہ سے اب صورت حال بہت بہتر ہوگئی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلیے کام کرنا ہے، ہم نے صوبائی حکومت کی ذمہ داریاں بھی خود ادا کی ہیں، موٹروے کو 1999 میں روک دیا گیا تھا لیکن ہم نے 2013 میں دوبارہ کام شروع کیا، کراچی حیدرآباد اور سکھر سے لاہور موٹرویز پر کام جاری ہے، کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ سی پیک میں شامل ہو چکا، اس منصوبے پر جلد کام شروع ہو گا، کراچی کوپانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لیے وفاق 50 فیصد رقم دے گا اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی ترقی کا جال بچھا رہے ہیں، 2018 میں کراچی سمیت سندھ بھر میں بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے اور اس سلسلے میں رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes