چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کا اچانک ضلع کچہری مظفرآباد کا دورہ

Published on March 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 626)      No Comments

3
مظفرآباد(یو این پی)چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے منگل کے روز اچانک ضلع کچہری مظفرآباد کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر کے دورہ کے دوران فاضل جج عدالت عظمی جسٹس راجہ سعید اکرم خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیا ء نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ، عدالت سینئر سول جج ، سول جج کورٹ نمبر 1،کورٹ نمبر 4،تحصیل فوجداری عدالت نمبر1اور احتساب کورٹ کا بھی اچانک دورہ کیا۔ دورہ کے دوران چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر نے جج صاحبان کو ہدایت کی کہ کاز لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے ۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کہ کاز لسٹ میں مقدمات کے امور کی نسبت مکمل تفصیل اور کوائف درج کیے جائیں ۔ چیف جسٹس نے ہدایت کہ کاز لسٹ میں مقدمہ ،شہادت، جواب دعوی اور دیگر امور کی مکمل تفصیل کا روزانہ تعین کیا جائے ۔ انہوں نے جج صاحبان کومقدمات کو جلد یکسو کر نے بھی ہدایت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے سائلین سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے ۔ اس سے پہلے چیف جسٹس عدالت عظمی نے اسٹامپ فروش ،عرائض نویسوں اور اسٹامپ فروشوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ چیف جسٹس نے موقع ؂ پر موجود لوگوں سے بھی ان کے مسائل کے بارہ میں پوچھا۔ چیف جسٹس نے اسٹامپ فروشوں اور عرائض نویسوں کو ہدایت کی کہ وہ غریبوں ، مسکینوں اور بیوائیوں کیلئے سہولیات میسر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو سہولت میسر کرنے سے اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوتا ہے ۔ چیف جسٹس نے اسٹامپ فروش و عرائض نویسوں کے دفاتر کیلئے سی جی آئی شیٹس کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔بعد ازاں چیف جسٹس نے سینٹرل بار کا دورہ بھی کیا ۔اس موقع پر سینئر قانون دان خواجہ فاروق احمد ایڈووکیٹ ، راجہ ابرار حسین ایڈووکیٹ، صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن راجہ آفتاب احمد ایڈووکیٹ، حاجی اشرف ایڈووکیٹ، منظور قادر ڈار ایڈووکیٹ، راجہ آصف بشیر ایڈووکیٹ، شفقت گردیزی ایڈووکیٹ اور دیگر سینئر وکلاء نے چیف جسٹس آزاد کشمیر سے ملاقات کی ۔ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر نے ہدایت کی کہ احاطہ ضلع کچہری کی صفائی و ستھرائی کو یقینی بنایاجائے ۔ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء اور جج عدالت عظمیٰ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے مقبول وارایڈووکیٹ کے چچا اور مظفر بھٹی ایڈووکیٹ کے بھائی کی وفات پر مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes