لاہور (یو این پی)پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن ختم ہو گیا تاہم فکسنگ کی گتھی ہے کہ سلجھنے کے بجائے الجھتی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس چکر میں عمر امین اور ذوالفقار بابر کے نام کی بھی گونج، دونوں کرکٹرز کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیفٹ آرم سپنر کا نام پہلے بھی آیا تھا، پھر کلیئرنس ملنے پر آخر تک اِن رہے اور آٹھ میچوں میں چھ شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ذوالفقار بابر کے ہی ٹیم میٹ عمر امین اگرچہ ایونٹ میں نمائندگی نہ پا سکے لیکن فکسنگ کے چکر میں ان کا نام ضرور لیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے تو اور بھی بڑے بڑے پردہ نشینوں کے منظر پر آنے کا عندیہ دیا ہے۔