محررونائب محررتھانہ اے ڈویژن کی کرپشن بے نقاب کرنے پرایس ایچ اوکی صحافیوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں

Published on March 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments


رحیم یارخان(یو این پی)محررونائب محررتھانہ اے ڈویژن کی کرپشن بے نقاب کرنے پرایس ایچ اوکی صحافیوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں‘ پولیس کے اعلی افسران نے بھی مبینہ کرپٹ محررونائب محررکے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے آنکھیں بندکرلیں‘ شہری وسماجی حلقوں کاپولیس اہلکاران کے عوام دشمن اقدامات پراظہار تشویش‘صحافی برادری کی ایس ایچ اوکی جانب سے دھمکیوں کی شدیدمذمت ۔تفصیل کے مطابق تھانہ اے ڈویژن رحیم یارخان میں تعینات محررغلام محمدفریدی اورنائب محررجاویدگجرنے مبینہ طور پرکرپشن کابازارگرم کررکھاہے جن کی مبینہ کرپشن کواخبارات نے خبریں شائع کرکے بے نقاب کیاتوایس ایچ اوانسپکٹرغلام دستگیرنے صحافیوں کوفون کالزکرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیناشروع کردیں ‘ نمائندہ یوا ین پی کے مطابق تھانہ اے ڈویژن میں پولیس اہلکاروں نے گینگ بناکرشہرکے عوام کویرغمال بناتے ہوئے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے نام پرلوٹ مار شروع کررکھی ہے اس سلسلہ میں پولیس کے ظلم سے ستائے متاثرین نے بھی میڈیاسے رابطے شروع کردئیے ہیں ‘ ذرائع کے مطابق صحافیوں کوحق کی آوازبننے سے روکنے اوردھمکیاں دینے والے ایس ایچ اوکے اقدام کی صحافی برادری نے بھرپور مذمت کرتے ہوئے آرپی اوبہاولپور اورڈی پی اورحیم یارخان سے فوری نوٹس لے کرکارروائی کامطالبہ کیاہے جبکہ محررتھانہ غلام محمدفریدی کے مطابق پولیس افسران کی اجازت سے سب کرپشن کررہے ہیں میں نے کونساجرم کرلیاہے اس سلسلہ میں ایس ایچ اوسے رابطہ کیاتوانہوں نے فون کال اٹنڈنہ کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme