صدر تاتارستان کی 17مارچ کو لاہور آمد متوقع، سکیورٹی کی تیاریاں مکمل

Published on March 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

7
لاہور(یو این پی) صدر تاتارستان کی 17مارچ کو لاہور آمد متوقع۔ پولیس نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ مہمان صدر صنعت کاروں کی تقریب میں شرکت کریں گے اور وزیراعلیٰ شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق صدر تاتارستان رستم منیخانو کی لاہور میں آمد کے حوالے سے لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ جس کے لیے 5 ہزار پولیس اہلکار اور افسران سکیورٹی ڈیوٹیوں پر موجود ہوں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر رستم منیخانو مقامی ہوٹل میں صنعت کاروں کی ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے جبکہ وزیر اعلٰیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات بھی ہو گی۔ جس میں تاتارستان اور پاکستان میں تجارت کو فروغ دینے پر معاملات زیر غور ہوں گے۔ذرائع کے مطابق صدر تاتارستان ایک روزہ دورے کے بعد واپس لوٹ جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog