لاہور(یو این پی)سوشل میڈیا کا استعمال اب انسانی زندگی میں اِس قدر زیادہ بڑھ گیا ہے کہ اکثر آپ نے بھی لوگوں سے یہ طعنے سنے ہوں گے کہ بیت الخلا میں بھی سوشل میڈیا استعمال کرتے ہو؟ لیکن یہ طعنہ دینے والے لوگ شاید نہیں جانتے کہ دنیا میں لوگوں کی بڑی تعداد بیت الخلا میں بیٹھ کر بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہے۔ ”می میڈیا“ نامی ایک امریکی کمپنی کے نئے سروے کے مطابق صرف امریکا میں 69 فیصد لوگ ایسے ہیں جو اپنے موبائل سے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں جن میں سے 12 فیصد ایسے بھی ہیں جو یہ کام بیت الخلا میں بیٹھ کر کرتے ہیں۔25 فیصد لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ بیت الخلا میں موبائل استعمال کرتے ہوئے ان کا فون گٹر میں بھی گرچکا ہے۔ اسی طرح 59 فیصد لوگوں نے وضاحت کی کہ وہ ٹوئٹر، فیس بک، اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کا استعمال اپنے کمرے میں ہی کرتے ہیں۔ اس سے ہٹ کر 83 فیصد لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ وہ رشتہ تلاش کرنے والی ویب سائٹس کا استعمال بیت الخلا میں ہی کرتے ہیں جبکہ خواتین یہ مانتی ہیں کہ وہ ٹوائلٹ میں عموماً ”سیلفیز“ لیتی ہیں۔