نوشہرہ(یوا ین پی)نوشہرہ پولیس نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے حجرے کے نزدیک قائم جوئے کے اڈے پرچھاپہ مارتے ہوئے پی ٹی آئی کے کونسلر سمیت 18 جواریوں کو گرفتار کر لیا گیا ،چھاپہ مارنے پر ڈی پی او نوشہرہ نے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو معطل کردیا ۔ گزشتہ روز نوشہرہ پولیس نے مانکی شریف میں وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے حجرے کے نزدیک عرصہ دراز سے قائم جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر اٹھارہ جواریوں کو گرفتار کر لیا گرفتار جواریوں میں تحریک انصاف کے منتخب کونسلر بھی شامل ہیں۔ڈی پی او نے نوشہرہ نے ملزمان کو حوالات میں ڈالنے پر ڈی پی او نوشہرہ نے تھانہ نوشہرہ کلاں کے ایڈیشنل ایس ایچ او اور تھانہ محرر کو معطل کر دیا۔