کراچی (یوا ین پی)اورنگی ٹاون کے علاقے پاکستان میں بازار میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزکراچی میں پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو ملزمان گرفتار کردیئے گئے،دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔