رحیم یارخان؛ ٹریفک پولیس کا ’’دھندہ‘‘عروج پر، ناجائزچالان کاٹنے اورمبینہ بھتہ وصول کرنے لگے

Published on March 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

4
رحیم یارخان(یو این پی)ٹریفک پولیس کی جانب سے ناجائزچالان کاٹنے اورمبینہ بھتہ وصول کرنے کے خلاف درجنوں رکشہ ڈرائیورزکاٹاؤن ہال روڈبلاک کرکے احتجاج‘ نعرے بازی اوراعلی حکام سے کارروائی کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزرکشہ ڈرائیورزامانت فوجی‘ شہزاد‘ شاہدعلی‘ سکندرحسین‘ محمداسلم ودیگرکی قیادت میں درجنوں ڈرائیورزنے ٹاؤن ہال روڈبلاک کرکے احتجاج کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کی آشیرباد سے تمام افسران واہلکاران نے مبینہ طور پربھتہ وصولی اورناجائزچالان کاٹ کران کامعاشی استحصال شروع کررکھاہے ‘ جس کی وجہ سے وہ شدیدپریشانی میں مبتلاہیں جبکہ شکایات کرنے پرڈی ایس پی اورسب انسپکٹرشکیل احمدجھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتاہے انہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کراصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes