ہر کھلاڑی کو اتنا فٹ ہونا چاہیے وہ تینوں فارمیٹس میں پرفارمنس دے سکے ،سپر فٹ کھلاڑی ہی ٹیم کے لئے فٹ ہوتے ہیں
کراچی(یو این پی)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہر طرز کی کرکٹ کھیلنی چاہیے ،ہر کھلاڑی کو اتنا فٹ ہونا چاہیے کہ وہ تینوں فارمیٹس میں پرفارمنس دے سکے ۔ سپر فٹ کھلاڑی ہی ٹیم کے لئے فٹ ہوتے ہیں ۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گریڈ ٹو کے جاری میچ سے پہلے ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کی اور کھلاڑیوں کو مشورے دئیے ۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سپر فٹ کھلاڑی ہی ٹیم کے لئے فٹ ہوتے ہیں ، کھلاڑی کو اتنا فٹ ہونا چاہیے کہ کارکردگی دے سکے ، ہر طرز کی کرکٹ کھیلنی چاہیے ، ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے ، اپنی ٹیم کو فرسٹ کلاس میں کوالیفائی کرانے کے لئے گریڈ ٹو کھیل رہا ہوں ، مسلسل کھیلنے کے لئے میچ پریکٹس ضروری ہے ،فارم کے لئے مسلسل کھیلنا چاہیے،وقفہ نہیں آنا چاہیے ۔ ڈومیسٹک کرکٹ کو انٹرنیشنل معیار تک لے جانے کی ضروت ہے ، کرکٹر کو اتنا فٹ ہونا چاہیے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کا بوجھ اٹھا سکے ۔ ٹریننگ کو اس لیول تک لے جانا ہے کہ فٹنس بوجھ نہ لگے ۔