بورے والامعمولی جھگڑے پر فائرنگ سے حقیقی بھائی سمیت دو افراد شدید زخمی

Published on March 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 719)      No Comments

بوریوالا:(ظہیراسلم مرزا سے)فاترالعقل شخص نے معمولی جھگڑے پر پسٹل سے فائرنگ کر کے اپنے حقیقی بھائی سمیت دو افراد کو شدید زخمی کر دیا ایک کی حالت نازک واقعات کے مطابق نواحی گاو¿ں چک نمبر 255ای بی میں ذہنی مریض(فاترالعقل) شخص نے گزشتہ روز الصبح اپنی فیملی میں ناشتہ کرتے ہوئے اپنے بھائی اعظم ارشاد عرف منا سے الجھ پڑا اور کمرے سے پسٹل اٹھا کر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیاملزم پسٹل سمیت اپنے زرعی رقبہ پر پہنچ گیا اور وہاں پر ایک شخص محمد نعیم آرائیں جس نے کھیتوں کو پانی لگایا ہوا تھا اس کے سینے پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیاذہنی معذور عاصم حساس ادارے کا سابق ملا زم بتایا جاتا ہے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد محمد نعیم کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیااس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے پولیس تھانہ گگو منڈی نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور مصروف تفتیش ہے#

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes