ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) مکلی میں سرکاری و غیر سرکاری پلاٹوں پر قبضہ مافیا کا قبضہ شروع کتنے ہی پلاٹوں کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنا اور ان پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کروانا معمول بن گیا،ضلع انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار، اس سلسلے میں ذرائیع کے مطابق مکلی کے علائیقے ورکشاپ،مکلی مارکیٹ،مکلی قبرستان سمیت سرکاری و غیر سرکاری پلاٹوں پر ایک بااثر قبضہ مافیا گروپ نے 2 سے 3 لاکھ روپے میں پلاٹ فروخت کرنا معمول بن گیا جب کے پچھلے سال بھی میڈیا کی جانب سے اس قبضے کی خبریں چلانے کے بعد سابقہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے فوری قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لینے کے آرڈر جاری کئے گئے مگر قبضہ مافیا کے اوپر بااثر افراد کا ہاتھ ہونے کے باعث ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا ٹرانسفر کروادیا گیا ،جس کے باعث غیر قانونی کئے گئے قبضے ابھی تک ختم نہیں ہوسکے ہیں، جبکے موجودہ ڈپٹی کمشنر بھی ایسے بااثر افرادوں کے اوپر کوئی کاروائی کرنے سے مکمل گریز کر رہا ہے،اس سلسلے میں مکلی اور ٹھٹھہ کی عوام کا کہنا ہے کے ضلعی انتظامیہ اور یہاں کے منتخب امیدواروں نے اس ضمن میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا ٹھٹھہ اور مکلی کی عوام نے وزیر اعلیٰ سندھ سے گذارش کی ہے کے مکلی کے تاریخی قبرستانوں اور سرکاری و غیر سرکاری،قبضہ مافیا کے خلاف اقدام اٹھائے جائیں.