ٹھٹھہ میں بجلی کا بحران برقرار۔تعلیمی تجاتی سرگرمیاں معطل

Published on March 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 789)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ میں بجلی کا بحران برقرار۔تعلیمی تجاتی سرگرمیاں معطل ،تاجروں شہروں سماجی تنظیموں نے حیسکو افسران کی برطرفی کے لئے الٹیمٹم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں چند ماہ سے شروع ہونے والی غیراعلانیہ اور اعلانیہ لوڈشیڈینگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے 14سے 16 گھنٹوں تک کی لوڈشیڈینگ کی وجہ سے تجارتی ,تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تاجروں شہریوں اور سماجی تنظیموں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور اپنے بیان میں کہا کہ حیسکو کے دو افسران کی ٹھٹھہ اور مکلی میں مقرری کے بعد لوڈشیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے تمام کاروبارتباہ ہوکر رہ گئے ہیں لوگ راتوں کو سو نہیں سکتے ،بچوں کی تعلیم متاثر ہوکر رہ گئی ہے مگر ٹھٹھہ کا کوئی بھی والی وارث نہیں ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان ،حیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ رات ہونے سات سے سوا گیاراہ بجے تک کی مسلسل لوڈشیدنگ کو اگر 48 گھنٹوں کے اندر ختم نہیں کرایا گیا اور حیسکو کے دو افسران کو فوری ٹھٹھہ بدر نہیں کیا گیا تو پورے ضلع میں بھرپور احتجاجی مظاہرے ہونگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes