لاہور (یوا ین پی) پاکستان تحریک انصاف نے خواجہ سرائوں کے حقوق کے لیے پنجاب اسمبلی میں بل جمع کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بل تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے جمع کرایا۔ بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ خواجہ سراؤں کے شخصی تعین کو یقینی بنایا جائے۔ خواجہ سراؤں کے ویلفئیر کے لیے حکومتی سطح پر کمیٹی بنائی جائے جو خواجہ سراؤں کی مالی مدد کرنے یا انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے حوالے سے مؤثر اقدامات کرے۔بل میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سراؤں کو اپنے مسائل کے حوالے سے مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ابھی تک ان کے حوالے سے کوئی مؤثر قانون سازی نہیں کی گئی۔حالیہ بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ خواجہ سراؤں کی صحت اور تعلیم کے حوالے سے ترجیحات کو یقینی بنائی جائےان کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے قانون سازی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔