استنبول/ مکہ مکرمہ(یوا ین پی)اپنی محبوبہ کی خواہش اور شرط کے مطابق خانہ کعبہ کے سامنے منگنی کی انگوٹھی پیش کرکے شادی کی پیشکش کرناترک نیوز کاسٹرنوجوان کو مہنگا پڑگیا، شدید تنقید کے بعد ویڈیو ہٹادی تاہم یہ سلسلہ نہ رکاتو اسے اپنا اکاﺅنٹ ہی بند کرنا پڑگیا۔ نوجوان کی اس درخواست کی قبولیت کا اعلان لڑکی نے اپنے فیس بک پیچ پر ویڈیو اپلوڈ کر کے کیا۔ مگر اس بے چارے کو خبر نہ تھی کہ اس کی خوشی کی یہ خبر عارضی ہو گی۔نوجوان کی پیشکش کی ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی وائرل ہو گئی اور اس کو ہر جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ مسلمانوں کی نظر میں اس نے یہ عمل کر کے خانہ کعبہ کا احترام مجروح کیا ہے اور اس پر طنز کے اتنے تیر برسائے گئے کہ اس کو مجبوراً اپنا سوشل میڈیا اکاونٹ بند کرنا پڑ گیا۔اس بات سے قطعی انکار نہیں کہ خانہ کعبہ کا تقدس ہم سب پر واجب ہے مگر تاریخ اٹھا کر دیکھی جائے تو لوگوں کی شادیاں اور نکاح خانہ کعبہ میں کرنے کی ممانعت موجود نہیں ہے اور لوگ باقاعدہ طور پر برکت اور رحمت کی نیت سے خانہ کعبہ میں نکاح کا اہتمام بھی کرتے رہے ہیں۔