چمن(یو این پی)پاک افغان سرحد کو دوبارہ آمدورفت کے لئے کھول دی گئی ،سرحد کھولنے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے کے مشکور ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل سیکورٹی خدشات کی بناء پر سیل کیا جانے والا چمن پاک افغان سرحد کو 32 روز کی بندش کے بعد وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے حکم پر خیرسگالی کے جذبے کے تحت ہر قسم کی آمدورفت اور تجارت کے لئے کھول دی گئی ہے جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان پیدل آمدورفت اور تجارت بحال گئی ہے ، پاک افغان سرحد کو کھولنے کے بعد چمن بارڈر پر باب دوستی گیٹ کو عبورکرنے والوں کی سخت جامہ تلاشی اور ان کے سفری دستاویزات کی گہری پڑتال کرنے کے بعد چمن بارڈر پار کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ اس موقع پر چمن کے مقامی تاجروں نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چمن بارڈر کی بندش سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھاان کا کاروباربند ہوچکا تھا کیونکہ چمن بارڈر کے دونوں اطراف ہزاروں افراد تجارت کرتے ہیں اور ان کا روزگار دوبارہ سے کھل گیا ہے جس سے دونوں ملکوں میں معاشی سرگرمیاں بڑھ جائے گی۔