رپورٹ۔۔۔ ڈاکٹربی اے خرم
پاکستان ٹیلی ویژن کے کہنہ مشق اور معروف سابق ایگزیکٹو پروڈیوسر علی رضوی انتقال کر گئے تفصیل کے مطابق کستان ٹیلی ویژن کے کہنہ مشق اور معروف سابق ایگزیکٹو پروڈیوسر علی رضوی طویل علالت کے بعدآج22 مارچ کو صبح کے وقت بقضائے الہی سے کراچی میں انتقال کر گئے علی رضوی 15جون 1949ء کو پیدا ہوئے 67 سال کی عمر میں اللہ کو پیارے ہوئے مرحوم کی پی ٹی وی کے لئے بے بہا خدمات تھیں انہوں نے اعلی کارکردگی پہ کئی ایوارڈز بھی حاصل کئے واضح رہے پروڈیوسر علی رضوی نے کئی سیریلز اور ڈرامے پروڈیوس کیے جن میں آنسو، درد کے فاصلے،سارے موسم اپنے ہیں اور دیس پردیس، یور س اوبیڈینٹ سرونٹ،کچھ خواب کچھ حقیقتیں،فیملی93، جیسے معروف ڈرامے بنائے واضح رہے سابق جنرل منیجر اور ڈائریکٹر نیشنل پی ٹی وی زرتاج علی ان کی اہلیہ ہیں۔