ماسکو(یوا ین پی) روس ٹینس سٹارماریہ شرا پووا ڈوپنگ پابندی ختم ہونے میں تقریباً ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔ماریہ شراپووا اپریل میں ٹینس کورٹس میں واپسی کریں گی۔روسی ٹینس سٹار 26 اپریل کو شیڈول اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گی۔ شراپووا نے گزشتہ برس جنوری میں منعقدہ آسٹریلین اوپن میں آخری بار حصہ لیا تھا۔مارچ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم بعدازاں انہوں نے پابندی کے خلاف اپیل کی تھی اور ان کی پابندی میں 9 ماہ کم کر کے 15 ماہ کر دی گئی تھی ان پر عائد پابندی رواں سال اپریل میں اختتام ہوگی اور وہ 26 اپریل کو اسٹٹ گارٹ ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیریئر شروع کریں گی 29سالہ سابق چیمپین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اپنے فیورٹ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپسی کر پاؤں گی ۔واضح رہے کہ انہوں نے 2012ء سے 2014ء تک لگاتار تین بار ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔