عدالت نے بابر سہیل بٹ قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کر دیں، سماعت سیشن کورٹ منتقل

Published on March 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments


لاہور (یوا ین پی) انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے پیپلزپارٹی کے مقتول رہنما بابر سہیل بٹ قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی ہیں جبکہ کیس کی سماعت سیشن کورٹ منتقل کر دی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملزمان نے عدالت کے دائرۂ اختیار کو چیلنج کیا تھا جس میں بنیادی موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات بنتی ہی نہیں تھیں کیونکہ واقعہ چار دیواری کے اندر پیش آیا ہے اور اس میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگ سکتیں۔ سیاسی بنیادوں پر مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ لہٰذا عدالت ان دفعات کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر دیں اور مقدمہ سیشن کورٹ لاہور منتقل دیا جہاں ملزمان دوبارہ اپنی درخواست ضمانت دائر کرینگے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题