لاہور (یو این پی) لاہور کی سبزی منڈیوں میں ٹماٹر نایاب ہو گیا۔ حکومت نے ٹماٹر کا ریٹ 75 روپے مقرر کیا ہے تاہم سبزی منڈیوں میں اسے کم از کم 100 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ عام مارکیٹ میں ٹماٹر 130 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ دکاندار کہتے ہیں کہ ٹماٹر منڈیوں سے ہی مہنگے داموں مل رہا ہے۔ ٹماٹروں کی مقامی فصل تیار نہ ہونے سے قیمت میں اضافہ ہوا۔