ممبئی(یوا ین پی) بالی وڈ اداکار سنجے دت باکس آفس پرعامر خان کی فلم کے ساتھ تصادم کی وجہ سے اپنی فلم ’’بھومی‘‘ کے پروڈیوسرکو ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے کے درخواست کردی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ باکس آفس پر عامر خان کی فلم کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ وہ فلم بنانے اور اس میں کام کرنے کے دوران ہونے والی سخت کام اور بھرپور محنت سے آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس لئے نہیں چاہتے کہ انکے دوست عامر خان اور ان کی فلمیں باکس آفس پر تصادم کا شکار ہوں۔سنجو نے کہا کہ انہوں نے فلم بھوشن کمار اور سندیپ سنگھ سے فلم ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے،تاہم اس کا حتمی فیصلہ ٹی سیریز اور لیجنڈ سٹوڈیوز کریں گے۔واضح رہے کہ فلم بھومی 4 اگست کو ریلیز ہونا ہے۔