کوئٹہ میں 5کتوں نے بچے کو نوچ ڈالا،شدید زخمی،ہسپتال انتظامیہ کا داخل کرنے سے انکار

Published on March 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

6
کوئٹہ (یوا ین پی)کوئٹہ کے میاں غنڈی کے علاقے میں پانچ کتوں نے آٹھ سالہ بچے کو نوچ ڈالا ،بچے کوہسپتال انتظامیہ نے داخل کرنے سے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق میاں غنڈی کے علاقے میں مدرسہ جانے والے ظہور احمد نامی آٹھ سالہ بچے پر پانچ آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا اور بچے کو بری طرح نوچ ڈالا، بچے کے چیخ و پکار پر اہل علاقہ جمع ہوئے اور بچے کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد داخل نہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ بچے کے ساتھ کوئی خاتون نہیں جس کی وجہ سے ظہور احمد کا والد ایسے تشویشناک حالت میں اٹھائے ہسپتال کے چکر کاٹتا رہا۔صوبائی حکومت نے گزشتہ سال بھی آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کی مہم شروع کی تھی مگر باوجود اس کے آج بھی شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مارہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes