لاہور‘داتا دربار کے قریب فائرنگ، ایک نوجوان جاں بحق، 2زخمی

Published on March 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

4
واردات کے بعد ملزم اپنا پستول بمعہ لائسنس اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا
لاہور(یو این پی)لاہور میں داتا دربار کے قریب نوجوان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔لاہور میں داتا دربار کے قریب شاہدرہ کے رہائشی حسن نامی نوجوان نے فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے 14سالہ رفیع اللہ، 52سالہ صدیق اور 19سالہ سمیر خان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے میو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں رفیع اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔واردات کے بعد ملزم اپنا پستول بمعہ لائسنس اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوں پر تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题