پشاور(یو این پی)پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 67 گراں فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ ، گلہبار اور حیات آباد میں کھانے پینے کی دکانوں اور فلنگ اسٹیشن کی اچانک چیکنگ کی ۔ اس دوران ناقص صفائی اور سرکاری نرخ سے زیادہ اشیا فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 67 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ۔گرفتار افراد میں فلنگ اسٹیشن کامنیجر بھی شامل ہے جو کم پیٹرول ڈال رہا تھا۔