بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پر فائرنگ، 4 نوجوان شہید، متعدد زخمی

Published on March 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 525)      No Comments


سرینگر (یواین پی) مودی سرکار کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آ گیا۔ بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کو نشانہ بنایا جانے لگا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تازہ کارروائی میں بھارتی فوج نے بڈگام کے علاقے چاڑورہ قصبہ میں مظاہرین پر فائر کھول دیا جس کی زد میں آ کر 4 کشمیری نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ شہید کشمیری نوجوان زاہد رشید اور ثاقب احمد علاقے میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک گھر کو تباہ کرنے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔دوسری جانب پلوامہ میں بھی دو روز قبل 2 نوجوان بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں نے ہڑتال کی کال دی ہے۔

Readers Comments (0)