کوٹ رادھا کشن (یو این پی) لوڈ شیڈنگ کا عذاب عروج پر سارا سارا دن بجلی غائب رہنے لگی اور بے چارے مزدور بے روزگار رہنے لگے غریبوں کوپانی ، گیس اور بجلی میسر نہ ہونے سے انکی مشکلات و مصائب میں اضافہ ہوگیا ہے ن لیگ کی حکومت کو بد دُعائیں ملنے لگیں چھوٹے چھوٹے بچے بھی ن لیگی حکومت کو بُرا بھلا کہنے پر مجبور ہوگئے دیہاڑی دار مزدور ذہنی مریض ہو نے لگے ان کا کوئی پر سانِ حال نہیں رہا حکمران کہتے ہیں کہ 2018میں اندھیرے ختم ہو جائیں گے اب کے اندھیروں کو برداشت کر لو تھوڑا عرصہ باقی ہے پاکستان ترقی کر نے جارہا ہے سب کچھ بدل جائے گا تکلیفوں کا ازالہ ہو نے والا ہے ۔