فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ عظیم الشان محفل پاک بحضور سیدنا صدیق اکبرؓ میں اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوبوں سے پیار کرنیوالوں کوبھی محبوب بنالیتاہے،سیدنا صدیق اکبرؓانبیاء کرام ؑ کے بعد قیامت تک آنیوالے انسانوں میں اللہ تعالیٰ کے سب سے بڑے محبوب اورحبیب ہیں،آپ کی لخت جگر ام المومنین سیدہ اماں عائشہ صدیقہؓ بھی اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب،آپؓ کی آل پاک اولاد پاک یہاں تک کہ آپؓ کی چارنسلوں کونہ صرف مرتبہ صحابیت عطا ہوابلکہ اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب اورحبیب ہوئے۔ محفل پاک کے ہال میں سیدنا صدیق اکبرؓ کی شان اقدس میں خراج عقیدت کے طور پر مختلف فلیکسز آویزاں کی گئیں جن پر سیدنا صدیق اکبرؓ کی شان اقدس بیان کی گئی۔پروفیسرصاحبزادہ حافظ نظیف چشتی نے شان صدیق اکبرؓ پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیدنا صدیق اکبرؓ نے اپنے آقا ومولا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے وفاکرنے کا حق اداکردیا ،اپنی جان مال اولاد سے ہر طرح کی قربانی دیکر عشق ومحبت کابھی حق اداکیااورآپؓ نے اسلام کواتنی تقویت عطافرمائی کہ قیامت تک کیلئے زندہ وجاوید کردیا۔علامہ سرفراز احمدفریدی صاحب نے اپنے خطاب میں کہاکہ اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کا محبوب بننے کیلئے سب سے پہلے اپنے دل میں سیدنا صدیق اکبرؓ کی محبت پیداکرناہوگی،پھر ہی بندہ اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کا محبوب بن سکتاہے ۔اس عظیم الشان محفل اوربابرکت محفل پاک میں مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی عہدیداران وکوارڈینیٹرز میں سے صاحبزادہ پیر شبیر احمدصدیقی سرکار،پیر جنید احمد ،پیر الطاف حسین نقشبندی ،پیر سید احمد ندیم نقشبندی ،پیر حسنین احمد حالی ،پیر مشتاق احمد صدیقی،پیر محمد خالد حنیف نقشبندی،پیر محمد اصغر نقشبندی اورپیر حافظ محمد فریاد نقشبندی ،پیر حاجی محمد سرور نقشبندی،پیر لیاقت علی نقشبندی ،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن ،آل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی ،ماہنامہ لاثانی انقلاب ولاثانی انقلاب پبلیکشنز کے عہدیداران سمیت امیر ان حلقہ ،تنظیمی کارکنان اورمختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت فرماکرروحانی فیوض وبرکات حاصل کئے۔لاثانی نعت وکلام کونسل کے ثناخوانوں نے حمدباری تعالیٰ،نعتیہ کلام اورسرکارسیدناصدیق اکبرؓکی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی،اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعا فرمائی گئی۔
bayshak