آم کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے وسط اپریل تک پودوں کے گھیرے میں پلاسٹک شیٹ بچھانے کی ہدایت

Published on March 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 547)      No Comments


فیصل آباد(یو این پی )ماہرین زراعت نے آم کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے وسط اپریل تک پودوں کے گھیرے میں پلاسٹک شیٹ بچھانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اس عمل سے زمین میں موجود کیڑوں کے پروانے باہر نہ نکل سکتے ہیں اس طرح جو سنڈیاں پیوپا بنانے کیلئے پودوں سے نیچے گرتی ہیں وہ بھی مٹی تک نہیں پہنچ پاتیں اور پلاسٹک شیٹ کے اوپر ہی مر جاتی ہیں جس سے آم پر بور کی مکھی کے حملہ کاخدشہ نہیں رہتا۔ انہوں نے کہاکہ پھل بننے اور نئے پتے نکلنے کے مرحلہ پر بور کی مکھی کی سنڈیاں پھل کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جس سے پھل کی بڑھوتری رک جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس بیماری سے پتے بھی مختلف جگہوں سے چڑ مڑ ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ باغبان اس کیڑے کے مؤثر کنٹرول کیلئے مربوط طریقہ انسداد کی حکمت عملی اپنا کر نقصان سے بچ سکتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes