کوٹ رادھا کشن (یو این پی) بلدیہ کی بلڈنگ کی چھت گر جانے سے عدالتیں پرائیویٹ بلڈنگ میں شفٹ ہو چکی ہیں جبکہ چئیرمین کا دفتر اور اس کا سٹاف ابھی تک اسی خستہ حال عمارت میں قائم و دائم ہے جو خطرے سے قطعی خالی نہیں عمارت اس قدر مخدوش ہے کہ کسی وقت بھی کمروں کی چھتیں گر کر انسانی جانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں یاد رہے کہ یہ عمارت 1999ء میں لاکھوں روپوں میں تعمیر ہوئی تھی جو چند سالوں میں دم توڑ گئی اس کی تعمیر میں جو گھپلے کئے گئے وہ اس عمارت کی حالت دیکھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے افسوس کہ ضلعی انتظامیہ نے اس واقعہ کا کوئی نوٹس نہیں لیا چاہئیے تو یہ تھا پبلک ورکس کا محکمہ اس کی انکوائری کر کے ذمہ داری کا تعین کرتااور ذمہ داران کی خبر لیتا مگر ایسا کون کرتا کیونکہ اس حمام میں تو سب ننگے ہیں ۔