سرفراز احمد نے بطور کپتان صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا

Published on April 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 836)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) قومی کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل چھٹی فتح حاصل کی اور مصباح الحق کی لگا تار5 فتوحات سے آگے نکل گئے۔سرفراز احمد نے بطور کپتان صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ شاہد آفریدی نے بطور کپتان43میچز میں 19فتوحات،مصباح نے8 میچوں میں 6 اورسرفراز نے 6 میچوں میں کلین سوئپ کیا۔سرفراز احمدکی قیادت میں پاکستان نے مسلسل چھ میچز جیت کر نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے سب سے زیادہ 43میچز میں کپتانی کی اور 19 فتوحات23 ناکامیاں بھی پائیں۔ مصباح الحق نے8 میچوں میں 6 جیتے اور2 ہارے۔ انہوں نے مسلسل 5 میچز جیت کر پاکستانی ریکارڈ قائم کیا تھا۔سرفراز احمد نے مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف اپنی کپتانی کے پہلے میچ میں نو وکٹ سے کامیابی حاصل کی، متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ سیریز میں کلین سوئپ کیا۔دبئی کاپہلا میچ نو وکٹ سے جیتا۔ دوسرے میچ میں 16 رنز سے کامیابی نے ان کے قدم چومے۔ ابوظہبی میں تیسرے میچ آٹھ وکٹ سے سرخرو ہوئے تھے۔موجودہ سیریز میں برج ٹاون میں پہلے میچ میں چھ وکٹ سے پاکستان کو فتح دلائی اور ٹرینیڈاڈ میں دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے کامیابی حاصل کی
Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme