اسلام آباد ( یوا ین پی)وزیراعظم میاں نواز شریف نے ملکی وغیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا ہے۔ یوا ین پی کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کی معاونت کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملکی وغیر ملکی بزنس گروپس کو محفوظ سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں،اور تمام وفاقی وزارتیں و ضلعی ادارے اورخودمختارمحکمے مؤثرطریقہ کاروضع کریں۔میاں نواز شریف نے سرمایہ کاروں کے لئے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کوطریقہ کارسے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے، درخواست گزارسرمایہ کاروں کولائسنس،بزنس سیٹ اپ کیلئے تعاون فراہم کریں اوردر خواست گزاروں کی درخواست کی منظوری کا عمل شفاف اور تیز اور تیز ہونا چاہیےوزیراعظم میاں نواز شریف نے ملکی وغیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا