عمران خان ہمیں نہیں اپنے لوگوں کو مشورہ دیں,ڈاکٹر عاصم کیس ختم نہیں ہوا ، شرجیل میمن ضمانت پر ہیں:قمر زمان کائرہ

Published on April 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

 اسلام آباد (یواین پی) پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر ز مان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہمیں مشورہ دینے کی بجائے اپنے لوگوں کو مشورہ دیں، ڈاکٹر عاصم کیس ختم نہیں ہوا، انہیں رہائی ملی ہے،شرجیل میمن بھی ضمانت پر ہیں۔ یواین پی گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ڈاکٹر عاصم پر سے کیسز ختم نہیں ہوئے ہیں ان کو عدالت نے رہائی دی ہے ، ایان علی کیس میں پیپلزپارٹی کا لینا دینا نہیں، ایان علی کو بھی عدالتوں نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن حفاظتی ضمانت کراکر وطن واپس آئے ہیں،  شرجیل میمن کو بھی ضمانت ملی ہے ان پر ابھی کیسز ختم نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں احتساب کمیشن کے سربراہ استعفی دے کر گھر چلے گئے تھے، عمران خان ہمیں مشورہ دینے کی بجائے اپنے لوگوں کو مشورہ دیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题