کراچی ( یواین پی )حکومت سندھ نے سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے 4اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق منگل4اپریل کو صوبائی حکومت کے ماتحت تمام ادارے بشمول تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔